Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، سرمایہ کاروں کو 39ارب ریال کا فائدہ

تداول آل شیئر انڈیکس میں 184.80پوائنٹس کا اضافہ،ڈیویڈنڈ کے اعلانات، تقسیم 31جولائی اور 6اگست کو کی جائیگی
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی مگر سرمایہ کاروں کی محتاط سرمایہ کاری کی وجہ سے باقی سارے اشاریے منفی زون پر بند ہوئے۔ تداول آل شیئر انڈیکس 184.80پوائنٹس کے ا ضافے کے بعد 8362.41 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سودوں اورحجم میں بالترتیب 5.6فیصد اور 12.5فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری مالیت 9.9فیصد انحطاط کے بعد 14.9ارب ریال تک گر گئی۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 39ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں عنایہ انشورنس کو سب سے زیادہ فوقیت حاصل رہی جسکی قیمت9.31فیصد اضافے کے بعد 27ریال پر چلی گئی جبکہ سعودی کیان کی قدر 8.34فیصد فروغ کے بعد16.88ریال پر بند ہوئی۔ ہیوی سابک میں سب سے زیادہ خرید و فروخت کی گئی اور اس کی قیمت 2.59فیصد اضافے کے بعد 126.80ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ الراجحی بینک کی قدر 3.19فیصد فروغ کے بعد87.30ریال تک بڑھ گئی۔ دارلارکان کی پرائس 4.61فیصد اضافے کے بعد 10.44ریال پر بند ہوئی۔ نقصان اٹھانے والی کمپنیوں میں الراجحی تکافل ٹاپ پر رہی جس کی قیمت 6.30فیصد کمی کے بعد 58ریال تک گر گئی جبکہ عریبین سیمنٹ کی قدر 4.50 فیصد انحطاط کے بعد 27.60ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ الجزیرہ رائٹ کی قیمت 4.39 فیصد کمی کے بعد 14.36ریال پر بند ہوئی۔ ششماہی مالیاتی نتائج کے ساتھ سعودی گراﺅنڈ سروسز نے 13فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جسکی تقسیم 6اگست کو کی جائیگی۔ اسکی قیمت 3.96فیصد فروغ کے بعد 37.25ریال پر بند ہوئی۔ایکسٹرا نے 7فیصد ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا جن کی تقسیم کے لئے 31جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ایکسٹرا کی قیمت 4.10 فیصد فروغ کے بعد 61ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔
 

شیئر: