Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی گرفتاری پر تکلیف ہوئی،چوہدری نثار

اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءوسابق وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل منتقلی میرے لئے دکھ کا باعث ہے، مجھے تکلیف ہو ئی۔اڈیالہ جیل کے قریب علاقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے۔ 12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم یہ جماعت بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری پر دکھ اور افسوس ہے۔اس سے مجھے تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ان سے مخلص ہوکر مشورے دیئے۔ اسی دن سے بچنے کیلئے انہیں فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ قوم آج فیصلہ کرے کہ کیا نواز شریف کو میرا مشورہ غلط تھا؟انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا،مریم
 

شیئر: