Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گال ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 126رنزپر ڈھیر

 
گال:سری لنکن ٹیم نے اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت گال ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے 272رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا 287رنز کے جواب میں صرف126رز پرڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے 161رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک4وکٹوں کے نقصان پر111 رنز بنا کر اپنی برتری 272 رنز تک پہنچا دیا۔ کھیل کا اختتام ہوا توانجلو میتھیوز 14رنز اور روشن سلوا10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔قبل ازیں مہمان جنوبی افریقی ٹیم نے 4رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو دلرووان پریرا اور سورنگا لکمل نے مہمان بیٹسمینوں کو آسانی سے قابو کرلیا جس میں رنگانا ہیرتھ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دوسری وکٹ9کے مجموعی اسکور پر گری اور اس کے مختصر وقفوں سے وکٹیں گرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران کپتان فاف ڈو پلیسس نے کچھ مزاحمت کی اور 49رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم دیگر بیٹسمینوں میں سے کوئی زیادہ دیر میزبان بولرز کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ٹیمبا باووما17،ورون فلینڈر18اورہاشم آملہ15رنز بنا سکے ۔54.3اوورز میں126رنز پر جنوبی افریقہ کی اننگز سمٹ گئی ۔پریرا نے46رنز دے کر4جبکہ سورنگا لکمل نے 21رنز کے عوض3وکٹیں لیں۔ 2کھلاڑیوں کو رنگانا ہیرتھ اور ایک کو سندا کان نے پیویلین بھیجا ۔سری لنکن ٹیم نے معقول برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع تو اوپنرم نے ٹیم کو 51رنز آغاز فراہم کیا۔ دنوشکا گونا تھیلیکا 17رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔64کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کو 2وکٹوں سے محروم ہونا پڑا جب دھننجایا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس 9اور صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔دونوں کیشو مہاراج نے آ وٹ کیا۔پہلی اننگز میں بیٹ کیری کرتے ہوئے 158رنز بنا نیوالے دیموتھ کرونا رتنے نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن ان کی اننگز 60کے انفرادی اسکور پر ختم ہو گئی جب ہاشم آملہ نے ربادا کی گیند پر ان کا کیچ پکڑا۔اس وقت سری لنکا کا مجموعی اسکور 92رنز تھا۔اس کے بعد سری لنکا کی مزید کوئی وکٹ نہیں گری اور اس نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنا کر 272رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ 6وکٹیں باقی ہیں اور میزان ٹیم اپنی برتری میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتی ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سری لنکا کی دوسری اننگز میں کیشو مہاراج نے 37رنز دے کر3جبکہ ربادا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ہے۔

شیئر: