Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابقہ حکومت کی وجہ سے 300کروڑکے منصوبے پر ساڑھے 3ہزار کروڑ روپے خرچ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پروانچل کے 2روزہ دورے پر اعظم گڑھ وارانسی کے بعد آج مرزا پور پہنچنے کے بعد بانڑساگر نہرمنصوبے کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم ضلع مرزا پورمیں4008کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورمیڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اقتصادی طور پر نقصان اٹھانا پڑا ۔ تقریباً300کروڑ کے بجٹ سے شروع ہونیوالے منصوبوں پر آج 3500ہزار روپے خرچ کرنے پڑے۔مودی نے کہا کہ آج یہاں تقریباً 100عوامی میڈیکل سینٹر ز کا افتتاح کیا گیا جہاں کم قیمتوں پر دوائیں اور آلات جراحی موجود ہیں۔مرزا پور میں500بستروں پر مشتمل میڈیکل کالج کے قیام سے سون بھدر، بھدوہی، چندولی اور الہ آباد کے لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔مودی نے کہا کہ 3500کروڑ روپے کی لاگت سے بانڑ ساگر منصوبے کی تکمیل سے مرزا پور نہیں بلکہ الہ آبادکی1.5لاکھ ہیکٹر زمین کی آبپاشی کی سہولت مہیا ہوگی۔اگر یہ منصوبہ پہلے مکمل ہوجاتا تو  لوگ اس سے مستفید ہونے لگتے۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس میں مودی نے پروٹوکول توڑ کر شہر کا دورہ کیا

شیئر: