Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند، بنگلہ دیش کے مابین سفری معاہدے پر دستخط

ڈھاکا۔۔۔۔۔ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ نظر ثانی شدہ سفری معاہدے پر دستخط کئے۔ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزماں خان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت مجاہدین آزادی اور بنگلہ دیش کے معمر شہریوں کو 5سالہ مدت کیلئے ویزافراہم کیا جائیگا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں آنے والے 9افراد پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بنگلہ دیش میں کہیں بھی دہشتگرد سرگرمیوں کی اجازت نہیں ۔ بنگلہ دیشی وفد میں 9افراد شامل تھے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، سرحدوں کی نگرانی ،غیر قانونی سرگرمیوں جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ہندوستان نے گزشتہ سال میانمار کے راکھین صوبہ سے ہجرت کرنیوالے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی حفاظت اور اپنے ملک واپسی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس میں مودی نے پروٹوکول توڑ کر شہر کا دورہ کیا

شیئر: