Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے پہنچنے سے6 منٹ پہلے دھماکہ ہوا،غلام بلور

  پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءغلام بلور نے کہا ہے کہ ہارون بلور پر طالبان نے حملہ کیا ہے۔ یہ نہیں کہا کہ طالبان نے نہیں مارا اور اپنوں نے مارا ہے،ہمیں خود سمجھ نہیں آرہا کہ اب ہمیں کیوں ماررہے ہیں۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمدبلور نے کہا کہ ان لوگوں نے ہارون بلور کو مارا جن کو اس سے فائدہ ہو۔میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ حملہ طالبان نے نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے پہنچنے سے 6 منٹ قبل دھماکہ ہوا، وقت پر پہنچتا تو اچھا ہوتا۔میری تو ویسی بھی زندگی کی شام ہے۔انہوں کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیا تکلیف تھی کہ این اے ون چترال لے گئے۔ پشاور کی جنگ آزادی میں بڑی قربانیاں ہیں۔ہم سے تمام سیکورٹی واپس لے لی۔ہماری کوئی سیکورٹی نہیں۔ چیف جسٹس ہمارے لئے قابل احترام ہیں مگرانتظامی امور نہ چھیڑیں، یہ کام آپ کا نہیں ہے۔آپ نے پانا مہ سے اقامہ اوراقامہ سے پانا مہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہارون بلور کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیتی ہے توکوئی مسئلہ نہیں۔
 مزید پڑھیں:ہارون بلور پر حملہ ،اپنوں کی کارروائی؟

شیئر: