Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران پر بھی برا وقت آسکتا ہے،جاوید ہاشمی

راولپنڈی...مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کو ہمیشہ تحفظ دیا گیا جبکہ3مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہمارا المیہ ہے کہ منتخب  وزیر اعظم کو یا تو جیلوں میںڈالا جاتا ہے یا ملک بدر کر دیا جاتا ہے،یہ وقت عمران پر بھی آسکتا ہے ۔نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے آیا تھا لیکن مجھے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ۔ جیل کے نظام کوبہت بہتر جانتا ہوں ایسی جیل میں 5 دن مجھے لوگ ملنے آتے تھے یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ۔ سپرنٹنڈ نٹ جیل کے سارے اختیارات کا مالک ہوتاہے۔ یہاں پر قیدیوں کے لئے بی کلاس ہیں۔ جب انتقام لینا ہو تواڈیالہ میں بی کلاس بھی جہنم بن جاتی ہے۔ نوازشریف اور مریم کا احتساب نہیں بلکہ انتقام لیا جارہا ہے جتنے وزیراعظم یہاں رہے ہیں ان کا انجام جیل یا ملک بدری ہے مجھے اے کلاس میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جانتا ہوں وہ وقتی طور پر خوش ہو گاجو قوتیں عمران خان کو استعمال کر رہی ہیں کل وہی اس سے انتقام بھی لیں گی۔ ڈکٹیٹروں نے آئین توڑا آج تک انہیں کچھ نہیں کہا گیا۔ انہیں تو تحفظ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بے شمارملزمان کو کچھ نہیں کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا استقبال نہیں ہواراستے بند کر دیئے گئے تھے۔کنٹینر لگا دیئے گئے،کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔اگر میڈیا آنکھیں بند کر لیں گے تو کون دیکھے گا ۔میں جمعرات کو دوبارہ آوں گا ملاقات کے لئے یہ جنگ آخری جنگ ہے جو جمہوریت کی جنگ سمجھ کر لڑی جا رہی ہے مشرف کو کبھی سزا نہیں دی جائے گئی اگر کوئی سویلین یہ کام کرتا تو اس کی لاش بھی نہ ملتی ۔
مزید پڑھیں:عمران خان سیاسی بہروپیئیے ہیں،مریم اورنگزیب
 

شیئر: