Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں جیت کے جشن میں لوٹ مار

 
پیرس: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کی فتح پر پیرس میں ہونے والا جشن شائقین میں جھڑپوں، ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار میں تبدیل ہوگیا 2افراد مارے گئے پولیس نے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور دھویں کے بموںکے ساتھ پانی کی توپیں استعمال کیں۔ اس دوران شائقین کا ایک گروپ احتجاج کرتے ہوئے یہ سوال کرتا نظر آیا کہ یہ کیسا جشن ہے ۔ پیرس کے مرکزی علاقے اور معروف شاہراہ شانزے لیزے پر لاکھوں افراد نے فائنل میچ دیکھا جس کے بعد جشن مناتے ہوئے کچھ گروپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس نے جلد ہی سنگین شکل اختیار کرلی ۔ ایک دوسرے پر مہلک حملوں کے ساتھ ساتھ بعض لوگوں نے دکانوں کے شیشے توڑ کر لوٹ مار شروع کردی ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو کے لئے شیلنگ کے ساتھ پانی توپوں کا بے دریغ استعمال کیا تاہم اس دوران 2افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آتی رہیں۔فاتح ٹیم کے پیرس پہنچنے پر صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: