Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60معاہدے توڑنے والوں کیساتھ کیسا معاہدہ!

ریاض ...حوثی گزشتہ 3برسوں کے دوران 60سے زیادہ معاہدوں کی دھجیاں اڑا چکے ہیں۔ انہوں نے قبائل کیساتھ 13جنگوں میں تمام داخلی معاہدوں کو پس پشت ڈال دیا۔ علاوہ ازیں سرکاری اور بین الاقوامی معاہدوں کو بھی پامال کیا۔ اب عہد شکنی کرنے والوں کیساتھ معاہدے کیوں کر کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بات صعدہ سپریم کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالخالد فایز بشر نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جب جب حوثیو ں کو اپنے اوپر دنیا تنگ نظرآنے لگتی ہے اور اپنی شکست قریب نظرآتی دکھائی دیتی ہے تو وہ وقت بچانے اور اپنے پتوں کو ازسر نو مرتب کرنے اور اپنے عسکری دستوں کی تنظیم نو کیلئے کوئی نہ کوئی سیاسی فارمولہ پیش کردیتے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں