Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ اور تحریک انصاف ایک سکے کے 2رخ ہیں، بلاول

 گوجر خان... پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے 2رخ ہیں ۔ ایک جنرل ضیاءاور دوسرا مشرف کی پیداوار ہے۔ عوام نے جیسے بھٹو اور بے نظیر کا ساتھ دیا ایسے میرا بھی ساتھ دیں۔ تبدیلی کے لئے عوام کی مدد چاہیئے۔گوجر خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ تبدیلی کے لئے مجھے عوام کا ساتھ چاہیئے ۔عوام نے جیسے بھٹو اور بے نظیر کا ساتھ دیا ایسے ہی میرا بھی ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نئے دور کی آئی جے آئی بنائی جا رہی ہے ۔ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتا۔ عوامی مسائل کی سیاست کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے مسائل حل کئے ہیں ہمارا نعرہ تھا ۔ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی۔ اگر موقع ملا تو نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت سے نہیں ۔ ہمارا مقابلہ ظلم ، نا انصافی، غربت ، جہالت ، عوام کی محرومیوں اور پسماندگی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منشور لے کر کراچی سے نکلا ہوں اور ملک بھر کے دورے کرر ہا ہوں ۔ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 8لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہر گھرانے کے ایک فرد کو نوکری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک مٹاو پروگرام شروع کریں گے۔ فوڈ کارڈ جاری کریں گے ۔ ملک کی ہر یونین کونسل میں فوڈ اسٹور کھولیں گے ۔ یہ ا سٹور خواتین چلائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کرائیں گے اور کسان کارڈ دیں گے۔ اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی۔ پہلا گھر پروگرام کے تحت گھر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عوامی منشور لے کر پہلی بار نکلا ہوں۔ بے نظیر بھٹو کا پاکستان بچانے کا مشن لے کر نکلا ہوں ۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری ظہیر تحریک انصاف میں شامل

شیئر: