Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول سیاست سے نابلد، قوم سے معافی مانگیں،فواد چوہدری

اسلام آباد... تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ باعث تعجب ہے کہ جو جماعتیں انتخابات بہتر بنانے کی کوششوں کی عملی مخالف تھیں اب دھاندلی کا واویلا کررہی ہیں۔ انتخابات میں شفافیت کےلئے عمران خان کی جدوجہد کے سامنے کسی سیاسی قائد یا جماعت کی کوشش عشر عشیر بھی نہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو قوم نے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کی معقول وجوہ ہیں ۔ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔قوم نے جو فیصلہ دیا سرِ تسلیم خم کریں گے۔بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ مضحکہ خیز حد تک سطحی سوچ کی عکاس ہے۔ وہ سیاست میں نووارد تو ہیں ہی لیکن سیاست سے یکسر نابلد بھی ہیں۔ وہ انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں۔ بلاول کے والد نے نواز شریف سے محبت اور مفاہمت کی خاطر شفافیت کا مطالبہ کرنے کی بجائے انتخابات آلودہ کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب بدنام زمانہ “مفاہمت” کے بغیر سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں:شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ

شیئر: