Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امراض چشم کا ماہر ڈاکٹر اچانک نابینا

الخرمہ...الخرمہ جنرل اسپتال میں امراض چشم کا ماہر واحد ڈاکٹر اچانک نابینا ہوگیا۔ ڈاکٹر کے ایک رشتہ دار نے سبق کو اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ امراض چشم کا ماہر ڈاکٹر گھر میں بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک سر میں شدید در د ہوا اور اسے نظر آنا بند ہوگیا۔ فوری طور پر الخرمہ جنرل اسپتال لیجایا گیا جہاں سے اسے طائف کے عبدالعزیز اسپتال بھیج دیا گیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔ ممکن ہے آنکھوں میں شدید سوزش کی وجہ سے ایسا ہوا ہو۔ اب انہیں ریاض کے کنگ خالد آئی اسپتال منتقل کیا جائیگا۔
 
 

شیئر: