Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کو گدھا کہنا بری بات نہیں‘ بابر اعوان کی منطق

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن میں عمران خان کی جانب سے نازیبا بیان بازی کے معاملے کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں سندھ کے رکن عبدالغفار سومرو کی زیر سربراہی 4 رکنی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر بابر اعوان سے بات کرتے ہوئے پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ایک جماعت کے کارکنوں کو نامناسب الفاظ سے پکارا، یہ کیسی باتیں ہو رہی ہیں۔ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو معمولی لفظ ہے، ایک استاد بھی شاگردوں کو گدھا کہہ دیتا ہے۔ جس پر الطاف ابراہیم قریشی نے جواب دیا کہ ان باتوں کا دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔
بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وڈیو دکھائی جس میں انہوں نے بھی نازیبا الفاظ استعمال کییتھے ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ مزید امیدواروں کو نازیبا زبان استعمال کرنے پر نوٹسز جاری کر رہے ہیں لہٰذا آپ تحریری جواب جمع کرائیں۔
بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ کل عمران خان کی رہائش گاہ پر نوٹس موصول ہوا تاہم وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں باہر ہیں لہٰذا کیس سے متعلق اگست کے پہلے ہفتے کا وقت دیا جائے ، الیکشن کمیشن نے نازیبا زبان کے معاملے پر سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شریف خاندان کی سزاؤں کیخلاف لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

شیئر: