Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دینی مدارس کے13بچے الٰہ آباد جنکشن پر زیر حراست

الٰہ آباد۔۔۔بہار سے دہلی جانیوالے مدارس کے 13بچوں کو الٰہ آباد جنکشن پر حراست میں لے لیا گیا۔13بچوں کے ساتھ محمدشہباز نامی شخص کو بھی جی آر پی نے گرفتار کرلیا۔ شہباز نے بتایا کہ وہ دہلی میں واقع مدرسہ عثمانیہ میں داخلہ کرانے کیلئے لے جارہا تھا ۔ حراست میں لئے گئے بچوں کا تعلق بہارکے ضلع ارریہ سے بتایا جارہا ہے۔ ان بچوں کو سیمانچل ایکسپریس سے دہلی لے جایا جارہا تھا ۔ بچوں کیلئے کام کرنے والی تنظیم’’چائلڈ لائن ‘‘کے کارکنوں کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی گئی ۔پولیس نے حراست میں لئے گئے بچوں کو چائلڈ لائن کی تحویل میں دیدیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ: تاجر کے گھر پر چھاپہ،89کلو سونا،چاندی اور 8کروڑ نقدی برآمد

شیئر: