Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کے خلاف سوئس کیس پھر کھل گیا

  اسلام آباد... سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس پھر کھل گیا۔ نگران حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملکیتی 60ملین ڈالر سوئٹزرلینڈ سے واپس پاکستان لانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ حکومت کو 60ملین ڈالر کی بابت جلد خط تحریر کیا جائے گا جس کا حکم سپریم کورٹ نے5سال پہلے دیا تھا۔سوئٹزر لینڈ میں زرداری کی ملکیت میں60ملین ڈالر کا مقدمہ کئی سال تک عدالت میں زیر سما عت رہا ہے۔ آصف علی زرداری کا یہ مقدمہ سوئس عدالتوں میں ڈاکٹر بابر اعوان لڑا کرتے تھے جو آجکل عمران خان کے مشیر قانون بنے ہوئے ہیں۔ِ ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے وزارت قانون سے سوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر واپس لانے کے ہدایت کی ہے ۔جس کی روشنی میں اب وزیر قانون علی ظفر اور اٹارنی جنرل میںمشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کی مشاورت مکمل ہوتے ہی سوئس حکومت کو جلد خط لکھ دیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے بطور جج ، یوسف رضا گیلانی کو اس بنیاد پر نااہل قرار دے کر گھر بھیجا تھا کہ انہوں نے سوئس حکومت کو 60ملین ڈالر واپس کرنے بارے خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا۔ ناصر الملک اب خود نگران وزیراعظم ہیں۔ آصف علی زرداری کی مبینہ ملکیتی 60ملین کو واپس لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ججوں کی زندگیاں محفوظ نہیں،جسٹس شوکت

شیئر: