Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز، مریم اور صفدر کی اپیل میں اٹھائے گئے نکات اہم

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی نیب کو نیب کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ وکلا صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں حسن اورنگزیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے سزا پانے والے تینوں مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور دیگر کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی جاچکی ہے جس پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں نواز شریف اور دیگر کی اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ عدالت نے کہا ہے کہ نیب ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر معاونت کے لیے افسر بھی مقرر کرے ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا صفائی نے اپیلوں کے فیصلے تک سزائیں معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی جس پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں دستیاب بینچ میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے جب کہ وکلا صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیر بحث لانے کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مستونگ خود کش دھماکہ،حملہ آور کی شناحت

شیئر: