Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کا دوسری خاتون سے تعلق پر بیوی کی خودکشی

فرید کوٹ۔۔۔۔شوہر کی دوسری خاتون سے دوستی کا انکشاف ہونے کے بعد بیوی ذہنی کرب میں مبتلا ہوگئی۔وہ روزانہ شوہر سے لڑنے جھگڑنے لگی اور بالآخر زہر یلا مادہ کھاکر خود کشی کرلی۔مرنے والی خاتون کے والد نے بتایا کہ من پریت کور کی شادی نریندر سنگھ سے ہوئی تھی۔ شادی کے 7سال بعد شوہر نے دوسری خاتون سے دوستی کرلی ۔ من پریت کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ من پریت نے شوہر کو غیر خاتون سے دوستی کرنے سے باز رہنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ نہیں مانا اور ان کے تعلقات سے تنگ آکر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔جب من پریت کی حالت خراب ہونے لگی تو اسے میڈیکل اسپتال فرید کوٹ پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے شوہر اور دوست خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔
مزید پڑھیں:- - - -3سال میں زیادتی کے ایک لاکھ10ہزارکیس درج

شیئر: