Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی و صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی

فیصل آباد: رواں ماہ ہونے والے انتخابات سے 4 روز قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کھڑے ہونے والے آزاد امیدوار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے مرزا احمد مغل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خودکشی سے پہلے مرزا احمد مغل اپنی ایک وڈیو واٹس ایپ پر جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی موت کی وجہ اپنے بیٹوں کی سیاسی مخالفت بتائی تھی۔ مرزا احمد مغل نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ خودکشی حرام ہے لیکن میرا اللہ مجھے معاف کر دے گا۔ میں انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، لیکن میرے بچے ووٹرز سے کہتے ہیں کہ انہیں ووٹ مت دیں۔ مرزا احمد مغل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میرا جنازہ کل گیارہ بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ مرزا احمد مغل پک اپ کے نشان پرآزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے ۔
 
 

شیئر: