Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں بڑے پیمانے پر شراب بنانے وا لا گروہ گرفتار

دمام.... اسپیشل ٹاسک فور س کے یونٹ نے مشرقی ریجن کے مضافات میں قائم کی جانے والی شراب کی بھٹی قائم کرنے والے سعودی اور غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ۔ بھٹی سے برآمد ہونے والی کشید شدہ 44 ہزار لیٹر شراب تلف کر دی گئی ۔ سبق نیوز نے ٹاسک فور س کے ترجمان بندر المبارک کے حوالے سے کہا ہے کہ فورس کے یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ مشرقی ریجن کے غیر آباد علاقے میں نامعلو م افراد کی آمد ورفت ہوتی ہے جبکہ گاڑیاں بھی وہاں آتی جاتی دیکھی گئی ہیں ۔ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ مقام کی نگرانی کرکے رپورٹ تیار کی جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ مقام پر شراب کشید کرنے کی بھٹی نصب کی گئی ہے جہاں بڑی مقدار میں شراب کشید کرکے اسے سپلائی کیا جاتا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد ٹاسک فور س نے منظم انداز میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں چھاپہ مارکر ہزاروں لیٹر شراب جو کہ بوتلوں میں بھری جاچکی تھی برآمد کرلی ۔ ملزمان میں 3سعودی ایک یمنی اور ایک نامعلوم شہریت کا شخص شامل تھا جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار ریال بھی برآمد ہوئے ۔ 

شیئر: