Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوریا کے سرکاری اسکول میں جمعہ کو تعطیل کیخلاف کارروائی

دیوریا۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع دیوریا کے ضلع سلیم پور قصبہ میں سرکاری پرائمری اسکول نول پور کا نام بدل کر اسلامیہ پرائمری اسکول کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں تقریباً 10سال سے اتوار کی بجائے جمعہ کو چھٹی دی جارہی تھی۔ حال ہی میں کسی نے محکمہ تعلیم سے شکایت کی ۔ محکمہ تعلیم کی ٹیم جمعہ کو اسکول کی جانچ کیلئے پہنچی تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔ موقع پر ہی پرنسپل خورشید احمد کو فون کرکے طلب کیا گیا۔محکمہ تعلیم کے افسران نے اسکول کے رجسٹردیکھے تو ان میں شروع سے آخرتک صرف اردوزبان میں تمام کارروائی درج تھی جبکہ محکمہ تعلیم کے قانون کے مطابق صرف ہندی یا انگریزی میں ہی کام کیا جاسکتا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پرنسپل خورشید احمد نے بتایا کہ نول پور کے اسکول میں ان کی تعیناتی 2008ء میں ہوئی تھی ۔ جمعہ کی چھٹی پہلے ہی سے یہاں ہورہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 5اساتذہ تعینات ہیں ۔یہاں طلبہ کی95فیصد تعداد مسلمان ہے۔اسی وجہ سے کسی نے اسکول کو مدرسہ کی طرح چلانے پر اعتراض نہیں کیا۔ بیسک ایجوکیشن افسر سجیت کمار دیوپانڈے نے کہا کہ نول پور اسکول کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایسے اسکولوں کی تحقیقات کرائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -غازی آباد میں زیرتعمیر 4منزلہ عمارت منہدم ،ایک شخص ہلاک،متعددزخمی

شیئر: