Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی : آٹو رکشے کے کرائے میں 30فیصد اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے آٹو رکشہ کا کرایہ بڑھانے کی اجازت دیدی ہے۔  کیجریوال نے یہ فیصلہ آٹورکشہ تنظیموں کے ساتھ میٹنگ میںکیا۔ نئے کرایوں میں اضافہ سے متعلق کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو ریاستی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اضافی کرایوں کی اجازت دلائیگی۔کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں موجود500آٹو رکشہ ڈرائیور وں سے کہا کہ اب وہ پہلے کلو میٹرکیلئے25روپے چارج کرینگے۔ اگلے ہر فی کلومیٹرپر 10روپے وصول کرسکیں گے۔اس طرح ہرکلو میٹر پر 2روپے کرائے میں اضافہ ہوگااور کل 30فیصد اضافہ ہوجائیگا۔فی الحال 2کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے پر 25روپے اور اگلے ہر کلو میٹر پر 8روپے وصول کیا جاتا ہے۔واضح ہو کہ 2013ء میںآٹو رکشہ کے کرائے میں اضافہ اس وقت کیا گیا تھا جب کانگریس کی دہلی میں حکومت تھی اور وزیر اعلیٰ شیلا دکشت یہاں کی وزیر اعلیٰ تھیں۔دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریاستی حکومت نے کرائے میں اضافہ کے مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جس کمیٹی کو کرائے سے متعلق معاملات طے کرنے کی ذمہ داری دی گئی  وہی یہ فیصلہ کریگی کہ کرائے کے ساتھ ویٹنگ چارج وصول کیا جانا چاہئے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو رک سکتی ہے موب لنچنگ ،آر ایس ایس رہنما

شیئر: