Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن اور دہی کا مزیدار رائتہ

اجزاء:
چکن۔ سو گرام
پیاز۔ ایک عدد
دہی۔ آدھا کلو
لال مرچ(کٹی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ (بھنا ہوا) ۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
لہسن (پسا ہوا)۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک (باریک کٹا ہوا)۔ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے)۔ دو عدد
پودینے کے پتے (باریک کٹے ہوئے)۔ دو چائے کے چمچ
کھیرا (باریک کٹا ہوا)۔ایک عدد
ترکیب:چکن میں نمک اور لہسن ڈال کر اُبال لیں اور گل جانے پر ریشہ الگ کر دیں۔مٹی کی چھوٹی ہانڈی میں دہی پھینٹ کر لال مرچ اور ادرک ڈال کر یکجان کرلیں۔اوپر سے ٹماٹر، پودینہ، کھیرا، تھوڑا سا گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال دیں۔آخر میں پیاز لال کرکے بگھار ڈال دیں، لذیذ رائتہ تیار ہے۔
 

شیئر: