Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بند کمروں میں دھاندلی ہور ہی ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور...مسلم لیگ (ن) نے الیکشن نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو ووٹوں کی گنتی کے دوران بعض اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا ۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر فارم 45 نہیں دیا جارہا ۔ بند کمروں میں دھاندلی کی جارہی ہے۔ تصدیق شدہ نتائج نہ دینے کا ذمہ دار کون ہے۔ ان تمام سوالات کا جواب الیکشن کمیشن کو دینا ہو گا۔ لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کے مصنوعی نتائج د ئیے جا رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کو قبول نہیں۔ پولنگ اسٹیشنز میں نتائج تبدیل کئے جارہے ہیں، بند کمروں میں ملک کا مینڈیٹ چوری ہورہا ہے ۔ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اس صورتحال کا نوٹس لیں ۔ اگر ہمارے تحفظات اور خدشات کو دور نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نوٹس لیں گے۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر تصدیق شدہ رزلٹ کی کاپی نہیں مل رہی۔ نتائج حاصل کرنا پولنگ ایجنٹ کا حق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں کسی پولنگ ایجنٹ کو نتائج فراہم نہیں کئے گئے ۔ان شہروں میں آج جو ہوا اس پر تحفظات ہیں اور جو ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی پہلی کامیابی،شاہ محمود جیت گئے

شیئر: