Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلفائے راشدین کے دور جیسا نظامِ حکومت چاہتا ہوں

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے وقت جیسا نظامِ حکومت چاہتا ہوں جس شخصیت سے متاثر ہوں وہ نبی کریم ہیں ۔ انہوں نے انسانیت کا ایسا نظام رائج کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست چاہتا ہوں جس طرح ہمارے نبی نے بنائی تھی لیکن ہماری ریاست میں یہ نظام الٹا ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ڈھائی کروڑ پاکستانی بچہ اسکولوں سے باہر ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ ہماری خواتین زچہ و بچہ کے مرحلے میں مر جاتی ہیں۔پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں کمزور طبقے اور غریب کسانوں کے لئے بنیں گی۔ ہماری کوشش ہو گی کہ سب سے زیادہ پیسہ انساتی ترقی پر خرچ ہو۔ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں ایک چھوٹا سا جزیزہ امیروں کا ہو اور غریبوں کا سمندر ہو۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک میں ایک مختلف قسم کی حکومت دیکھیں گے۔ ملک کے تمام طبقوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
 مزید پڑھیں:وزیر اعظم ہاوس میں نہیں رہوں گا،عمران خان

شیئر: