Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا ثناءاللہ نشست بچانے میں کامیاب

فیصل آباد... مسلم لیگ ن رہنماسابق صو بائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں کو اپنے آبائی حلقہ پی پی 113 سے شکست اور این اے 106سے کا میابی مل گئی ۔ مسلم لیگ ن رہنماسابق صو بائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں انتخابی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑا ۔جس طرح کی دھاندلی کی گئی ۔ اس سے پورے کا پورا الیکشن دھاندلی کی نظر ہوگیا ۔پی ٹی آئی جیسی جماعت کوکامیاب کروانے سے اس کے اثرات پاکستان کےلئے اچھے نہیں ہوگئے ۔احتجاج کی کا ل قیادت دی گئی ،ویسا جو عمران نے کیا تھا اس طرح دھرنا ہونا چاہئے ۔موت کا ایک دن مقرر ہے لیکن میر ے خلاف جو سازشیں کی گئیں وہ کامیاب نہیں ہو ئیں ۔ انہوں نے ایک نکشاف کیا کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے مجھے بتایا کہ ایک خفیہ ایجنسی کے اہلکار نے کہا کہ تم رانا ثناءاللہ کے خلاف الیکشن لڑو ۔ انتخابی مہم کے دوران اس پر خود کش حملہ کرنا ہے ۔اس نے بات نہ مانی تو خطرناک دھمکیاں دی گئیں۔ پر یس کا نفرنس کی وڈیو سب کے پاس ہے اور ایک ادارے کے افسر کا نام لیا ہے۔دھاندلی کیسے ہوئی اس کے تمام ثبوت میرے پاس ہیں ۔کیسے ہمارے لوگو ں کو پولنگ ختم ہونے پر باہر نکالا گیا ۔یہ سب کچھ ملک کےلئے اچھا نہیں ہوا۔ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ عابد باکسر کو ن استعمال کررہا ہے اور وہ جو کہ10مقدمات میں اشتہاری ہے اور کیسے وہ باہر پاکستان آیا اور ہائی کورٹ سے کیسے ضمانت ہوگئی اس طرح میر ے خلاف رانافرخ وحید کا بیان کیسے سامنے آیا اور بھولا گجر جو میرا بھائی تھااس کی فیملی کو کہا گیا تمہیں پی ٹی آئی کی ٹکٹ دلواتے ہےں ۔ آپ راناثناءاللہ کےخلاف پریس کانفرنس کرےں ۔ رانافرخ وحید کا بیان ان کو دکھایا گیا۔ انہوںنے چیف جسٹس ،چیف آرمی اسٹاف اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے پاس موجود واٹس ایپ پر بات چیت کا جائزہ لیں اور خود ہی اس کا فیصلہ کرےں کہ خلائی مخلوق اس الیکشن پر کس طرح اثر انداز ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں:خواجہ ٓاصف دوبارہ گنتی میں جیت گئے

شیئر: