Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان مبارک ہو، ترمذی

محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان تحریک انصاف کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن 2018 میں جیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کویت کی جانب سے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان مبارک ہو۔ تمام پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ انہوں عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور حقیقی معنوں میں ووٹ کو عزت دی۔ کرکٹ ٹیم کے کپتان سے وزیر اعظم پاکستان تک کا سفر تمام قوم کے لئے ایک ایسی مثال ہے کہ مسلسل محنت ، لگن، اعلی جذبے کے ساتھ جد و جہد اور نیک نیتی کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے، اللہ تعالی انسان کو اس کے مقصد میں ضرور کامیاب کرتا ہے۔ عمران خان صرف پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے وزیر اعظم ہوں گے۔ اس لئے اب ہم سب کو تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر عمران خان صاحب کا ساتھ دینا چاہیے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ 
 

شیئر: