Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

  لاہور....مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے رابطے شروع کردئیے ۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی عمل میں پارٹی کے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد کے خط جبکہ ہارنے والوں کو حوصلہ افزائی کے خط لکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔ قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے انہیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔دریں اثناءمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج میں بلاوجہ تاخیر کی گئی۔ نتائج مسترد کرتے ہیں۔ آر ٹی ایس سسٹم کا فیل ہونا غلطی نہیں بد نیتی تھی۔لاہورمیں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فارم 45 سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں۔ ملتان، فیصل آباد اور پنڈی ڈویژن کو ٹارگٹ کیا گیا۔اجلاس میں الیکشن اور نتائج پر بات کی گئی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کل اسلام آباد میں پارٹیز کانفرنس ہے اپوزیشن پارٹیاں شرکت کریںگی۔ مشترکہ وائٹ پیپرز بھی جاری کیا جائے گا۔ مینڈیٹ چوری ہونے کا معاملہ آسانی سے ہضم نہیں ہونے دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تاہم نتائج مکمل ہونے کے بعد پنجاب میں حکومت بنانے سے متعلق غور کریںگے۔
مزید پڑھیں:الیکشن چرا لئے گئے ،نواز شریف
 

شیئر: