Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کو لو لگنے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلیں، رابطہ کونسل

مکہ مکرمہ ..... سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو حج کرانے والے اداروں اور کمپنیوں نے داخلی عازمین کو لو لگنے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلیں۔کمپنیوں کی رابطہ کونسل اور ترجمان محمد سعد القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ داخلی معلمین نے امسال شدید درجہ حرارت کے پیش نظر داخلی عازمین کو لو اور دھوپ کی تمازت سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مثال کے طور پر داخلی عازمین کو جن 2ہزار خیموں میں ٹھہرایا جائیگا اول تو وہ فائر پروف ہونگے ۔ دوم ہر طرف سے فائر پروف جپس بورڈ سے انہیں ڈھک دیا گیا ہے۔ خیموں کے اندر فضا خوشگوار بنانے کیلئے اسپلٹ لگائے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے خیموں کو ٹھنڈا کرنے اور رکھنے کیلئے نئے طرز کے اسپلٹ کا بندوبست کیا ہے۔ خیموں کی راہداریوں پر سائبان لگایا گیا ہے۔ یہ کام شہری دفاع کی اجازت سے اس کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق انجام دیا گیا۔ علاوہ ازیں داخلی عازمین کو دو لاکھ سے زیادہ چھتریاں بطور تحفہ پیش کی جائیں گی تاکہ دھوپ سے محفوظ رہیں اور حج کے کام آسانی سے انجام دے سکیں۔ داخلی معلمین ان دنوں منیٰ میں انتظامات مکمل کرنے کیلئے 24گھنٹے مصروف ہیں۔

شیئر: