Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو پر بھاری جرمانہ ، 4سال ٹیکس نہیں دیا

 
بارسلونا: اسپین کی عدالت نے پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر 47 کروڑ 73لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا جس کے ساتھ ہی 4سالہ ٹیکس چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ، عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو ڈھائی ارب ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔ ٹیکس چوری کے مقدمے میںرئیل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو مجرم قرار دیدیا گیا۔ اسپین کی عدالت نے اسٹار فٹبالر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 2 سال کی سزائے قید سے بچنے کے لئے رونالڈو کو 32 کروڑ 73 لاکھ روپے مزیدجرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوں گے، فریقین میں معاہدہ طے پا گیا۔پرتگالی اسٹار کو 2ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو پر 2011ءسے 2014ء تک ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ اسپین کی عدالت میں چل رہا تھا۔

شیئر: