Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ محمد زبیر مستعفی

   کراچی ...گورنر سندھ محمد زبیر مستعفی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق صدر ممنون کو استعفی بھیج دیا گیا۔ گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں پر استعفیٰ دیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف چاروں صوبوں میں سیاسی بنیادو ں پر تعینات گورنروں کو پہلے ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک انصاف کی کامیابی اور حکومت بننے کے بعد محمد زبیر کا گورنر کے عہدے پر برقرار رہنا ناممکن تھا۔اسی لئے محمد زبیر گورنر شپ سے مستعفی ہوگئے۔ محمد زبیر نے 2 فروری 2017 کو سندھ کے 32ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
 مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو کیا چیلنج دیا؟

شیئر: