Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں رابطہ کا رکون؟

کراچی ...تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان را بطہ کار کے طور پر ڈاکٹر عشرت العباد خان کا نام سامنے آگیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق عشرت العباد کے ذریعے ایم کیو ایم سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے بغیر ملک اور معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ شہر سے ووٹ لینے والوں کو بھی اہمیت دینا ہوگی۔ انہیں ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔ خون خرابہ اور تباہی بہت ہوچکی، تبدیلی لانا ہوگی۔ڈاکٹر عشرت العباد نے تصدیق کی کہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ ہواہے۔تحریک انصاف نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔خالد مقبول اور دوستوں نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تمام جماعتیں کراچی کیلئے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان ایک جماعت ہے جس نے شہر سے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی ہی حتمی فیصلہ کرے گی، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو جھگڑوں میں تبدیل کرنا آسان اور سمیٹنا ذرا مشکل کام ہے۔ کراچی کے امن کو مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے۔ تحریک انصاف کا متحدہ کوساتھ لے کرچلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ شہر کے امن کومستحکم کرنے کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت بمشکل دو ڈھائی سال چلے گی،وسان
 

شیئر: