Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام اور فوج کو لڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی،محمد زبیر

 کر اچی... مستعفی گونر سندھ محمد زبیر نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن مینج کئے گئے ۔پری پول اور پولنگ کے دن دھاندلی ہو ئی ہے ۔کئی شواہد ویڈیوز کے ذریعے ملے ہیں۔ووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں وہ پاکستان کے الیکشن کے بارے میں کیا لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین ہمار ا کہتا ہے کہ جہاں جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کا فرق 5 فیصد ہو وہاں پر 100 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے ایسے تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے متنازعہ ہونے اور خراب صورتحال کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ عوام اور فوج کو لڑوانے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر شدید ترین تحفظات ہیں اور انہی تحفظات کے باعث استعفی دیا ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،مصطفی کمال

شیئر: