Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام : شہریت ثابت کرنے کیلئےمزید مہلت دی گئی ہے، مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی- - - - - آسام میں این آرسی کی  فہرست میں تقریبا 40 لاکھ افراد کے نام شامل نہیں ہیں ۔ اس تناظرمیں جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سیدارشدمدنی نے اپنے ایک بیان میں ریاست کے تمام شہریوں سے امن وامان بحال رکھنے کی اپیل کی ہے۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جن لوگوں کےنام م فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے مزید مہلت دی گئی ہے  اس کے لئے جگہ جگہ مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریت سے متعلق مطلوبہ کاغذات جمع کرائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ  یہ قانونی عمل ہے جسے مکمل کرنا ضروری ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہ بات کہی ہے کہ سب کو اپنی شہریت ثابت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ این آر سی فہرست محض ایک ڈرافٹ (مسودہ) ہے نہ کہ فائنل این آر سی ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس میں ابھی ردوبدل کی گنجائش ہے۔ ہم اس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہر ہندواورمسلمان کو قانونی حق مل سکے گا۔تاہم اگر قانونی عمل کے بعدبھی ریاست کے حقیقی شہریوں کے نام فہرست میں شامل نہیں ہوتے تو اس کے لئے قانونی سطح پر جدوجہد کی جائے گی ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ ایک خالص انسانی مسئلہ ہے اور جمعیۃعلمائے ہند مذہب وبرادری سے بالاتر ہوکر انسانیت کی بنیادپر سپریم کورٹ تک قانونی جنگ لڑرہی ہے اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔ انہوں نے ریاست کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ اس نازک گھڑی میں اشتعال اور مایوسی سے گریز کرتے ہوئے پوری تیاری کے ساتھ قانونی عمل کی تکمیل میں مصروف ہوجائیں ۔ میں لوگوں کو اطمینان دلانا چاہتا ہوں کہ این آرسی ڈرافٹ کی سپریم کورٹ خود نگرانی کررہا ہے اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔
مزید پڑھیں: - - - -آسام میں شہریت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

شیئر: