Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان کی العثیمین اور آئی ڈی بی کے سربراہ سے ملاقاتیں

جدہ.... سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے جدہ او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ انہوں نے ڈچ پارلیمنٹیرین جیرٹ وائلڈر کے اس اعلان پر گفتگو کی جس کے تحت وہ آزادی خیال کی آڑ میں نفرت آمیز کارٹون مقابلہ منعقد کروا رہا ہے۔ دونوں نے اس اعلان کی شدید مذمت کی اور مسئلے کی حساسیت پر غیرمسلموں کو آگاہ کرنے اور تقریب کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا۔اس موقع پر دو طرفہ دلچسپی سے متعلق دیگر معاملات پربھی گفتگو ہوئی۔ دریں اثناءخان ہشام نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر بندرالحجار سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں آئی ڈی بی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔دونوں نے پاکستان میں منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر الحجار نے پاکستان میں آئی ڈی بی کے تمام منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر: