Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران بطور وزیر اعظم پہلا اعلان کیا کرینگے؟

اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلی تقریر میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ۔فوری ریلیف کیلئے پارٹی رہنماوں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں عمر ان خان کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے ۔پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے فوری طور پر عوام کو ریلیف ملے گا اور مہنگائی کے طوفان میں کمی آئیگی ۔ کسانوں کے ریلیف کیلئے کھا د میں کمی کے اعلان کے ساتھ خصوصی پیکج کا بھی مشورہ دیا گیاہے ۔ کور کمیٹی اجلاس میں بتایا گیاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل فی بیرل 53 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے ۔ 17 سے 20 فیصد سیلز ٹیکس اور پٹرولیم ڈ یولپمنٹ لیوی سمیت دیگر محصولات شامل کئے جاتے ہیں ۔ فی لیٹر 35 سے 40 روپے ٹیکس ہے۔ اس ٹیکس پر نظر ثانی کرتے ہوئے فی لٹر 20 روپے ٹیکس وصول کیا جائے ۔ بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز کی مد میں عوام سے ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔سابقہ دور حکومت میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں کم از کم 7 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تجویز کو سراہا اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو 6ہفتوں میں12ارب ڈالر درکار؟

شیئر: