Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی کابینہ میں کتنے وزرا ہونگے؟

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراءپر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا۔اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بات چیت کی گئی ۔ عمران خان نے حکومت سازی کے لئے اہم فیصلے کر لئے جس کے تحت وفاقی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔ابتداءمیں وفاقی وزراءزیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد کم ہوگی۔ وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی۔ زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی ۔اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی۔وزراءکی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔عمران خان نے متوقع وزراءسے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
مزیدپڑھیں:خورشید شاہ اسپیکر کے امیدوار

شیئر: