Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ایئرپورٹ پر نبیل گبول کا شہری پرتشدد

کر اچی...پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہری کے ساتھ جھگڑا ہو گےا ۔ نبیل گبول نے شہری کو دھکا دے کر زمین پرگرادیا۔دونوں میں گالیوں کاتبادلہ ہوا۔متاثرہ شخص ایئرپورٹ عملے کوبلاتارہا مگر کسی نے مدد نہیں کی۔وا قعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہے۔ نبیل گبول کو شہری کو دھکا دیتے ہوئئے یکھاجاسکتاہے۔ حالیہ انتخابات میں لیاری کے علاقے میں پیپلزپارٹی کی خراب کارکردگی پر شہری نے طنز کیا تو نبیل گبول مشتعل ہوگئے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔پولیس کے مطابق کسی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرایا اور نہ ہی نبیل گبول یاکسی مسافر نے کارروائی کے لئے کوئی درخواست دی ۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کے سی ای او کو ائیر سفاری مہنگی پڑ گئی
 

شیئر: