Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اسماعیل کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ

  کراچی ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمران اسماعیل کو نیا گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بتایا کہ عمران خان نے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا ۔جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ تحریک انصاف حکومت بنانے کے بعد چاروں گورنروں کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے چکی ہے۔ بابراعوان ایڈووکیٹ کو گورنر پنجاب بنانے پرغور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بابر اعوان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دیگر ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ان میں اسحاق خاکوانی اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔بابر اعوان پیپلزپارٹی دور حکومت میں وفاقی وزیرقانون رہ چکے ہیں۔سابق صدر زرداری نے بھی اپنے دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کے لئے سلمان تاثیر کو گورنر پنجاب نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں نیا گورنر کون ہوگا؟

شیئر: