Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بطور وزیر اعظم مثال بنوں گا،عمران خان

اسلام آباد ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عوام نے تبدیلی کیلئے اپنا فیصلہ سنایا۔اگر تبدیلی نہ لاسکے تو حشر ایم ایم اے اور اے این پی سے بھی برا ہوگا ۔میرے لئے پروٹوکول لگا دیا ۔ ایسے ملک نہیں چلے گا۔خود مثال بنوں گا اور آپ سب کو بھی مثال بننے کی تلقین کرونگا۔سیاست عبادت سمجھ کر کریں۔پرانی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کےلئے کروں گا۔برطانیہ کی طرز پر ہر ہفتے بطور وزیراعظم ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دوں گا ۔وزراءکو بھی صحیح معنوں میں جوابدہ بنائیں گے۔ پیر کو تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ میرا مقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں بلکہ قوم سے جو وعدے کئے ہیں انہیںپورے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک مالی طور پر بحران کا شکار ہے۔ ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہے۔قرضوں کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے رجوع کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ 1970 میں عوام نے مستحکم سیاسی اشرافیہ کو شکست دی جس کے بعد آج عوام نے دو جماعتی نظام کو شکست دی ۔ ایسا تاریخ میں شاز و نادرہی ہوتا ہے کہ دوجماعتی نظام میں تیسری جماعت کو موقع ملے لیکن عوام تبدیلی کیلئے نکلے اور اپنا فیصلہ سنایا۔انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں جہاں امیدوار کا چہرہ تبدیلی سے نہیں ملتا تھا وہاں عوام نے مسترد کردیا۔ مجھ پر آج سب سے بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے۔ تحریک انصاف کا اقتدار چیلنجز سے بھرپور ہے۔ عوام ہم سے روایتی طرز سیاست اور حکومت کی امید نہیں رکھتے۔ اگر روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں بھی غضب کا نشانہ بنائیں گے۔عوام آپ کا طرز سیاست اور کردار دیکھیں گے اور اسکے مطابق ردعمل دیں گے۔
مزید پڑھیں:پارلیمانی پارٹی نے عمران کو وزیر اعظم نامزد کردیا
 

شیئر: