Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہردوئی کے بہبود نسواں مرکز سے19خواتین غائب

ہردوئی۔۔۔۔یوپی میں دیوریا کے مرکز تحفظ اطفال ونسواں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسے سیل کردیئے جانے کے بعد اب ہردوئی کے بینی گنج میں قائم’’ سودھار گرہ‘‘بہبود نسواں مرکز سے 19خواتین کے غائب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ڈی ایم پُلکت کھرے مرکز کا معائنے کرنے پہنچے۔کھرے نے وہاں موجود رجسٹر دیکھا جس میں 21خواتین کے نام درج تھے جبکہ موقع پر صرف 2خواتین موجود تھیں۔ ڈی ایم نے مرکزکی امدادفوراً بند کرنے کی ہدایت دی ۔یہ بہبود نسواں مرکزبے یارومددگار خواتین کیلئے عائشہ گرام ادیوگ کمیٹی محلہ لوہانی کے زیر انتظام قائم ہے۔ڈی ایم نے اس مرکز کا مکمل طور پر معائنہ کیا جہاں مختلف قسم کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔موقع پر موجود ذمہ دار خاتون سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں لاپتہ خواتین کے بارے میں لاعلمی کا اظہارکیا۔اور وہاں موجود خواتین کی جانب سے بھی کوئی معقول جواب نہیں ملا۔اس کے بعد ڈی ایم نے مرکز کو فوراً بند کرنے اور اسکے نگراں اور منتظمین کیخلاف کارروائی قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ملک مودی حکومت کا متبادل چاہتا ہے، راہول گاندھی

شیئر: