Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کے2حلقو ں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 2حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفیکیشن روک د ئیے گئے جبکہ 3 حلقوں کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔سابق وزیراعلی خیبرپختون خواپرویز خٹک کا بھی این اے 25 نوشہرہ سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ۔پرویز خٹک کی کامیابی کانوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے فیصلے سے مشروط ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا ۔ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن)کے سعد رفیق کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کا فیصلہ آنے تک روکا گیا ۔ترجمان کے مطابق عدالتی فیصلوں کے باعث جن حلقوں میں دیگر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ان میں این اے 23، این اے 90 ، این اے 91 ، این اے 106، این اے 108، این اے 112، این اے 140،این اے 215،این اے 230،این اے 239 شامل ہیں۔ ان حلقوں میں خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:این آر او ہوگا نہ سی پیک رکے گا،شیخ رشید

شیئر: