Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب ریفرنسز،نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد... احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی سے متعلق نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جج محمد بشیر سے جج محمد ارشد کی عدالت میں منتقل کردیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا چکے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایاکہ العزیزیہ اسٹیل ملز میں پانا مہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے۔ دونوں ریفرنسز میں 3 ملزمان ہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی چل رہی ہے ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز،نواز شریف کو بڑا ریلیف

شیئر: