Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنادیا

ریاض ...عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ماتحت دہشتگرد حوثیوں نے یمن کے علاقے عمران سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغا تھا۔ جازان شہر کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔سعودی فضائیہ نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے آبادی پر آکر گرے جس سے ایک یمنی شہری شہید اور 11افراد زخمی ہوگئے۔ زخم معمولی درجے کے ہیں۔ الترکی نے کہا کہ ایرانی دہشتگرد حوثیوں کا معاندانہ عمل ایک بار پھر اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ حوثیوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2216اور 2231سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس کی پے درپے خلاف ورزی انکا وتیرہ بن چکا ہے۔
 

شیئر: