کینیڈا سے تنازع،پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کردی
اسلام آباد... پاکستان نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تنازعہ پر تشویش ہے موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ تمام ملکوں کی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی حمایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہاو آئی سی کے اس بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مانند سعودی عرب کو علاقائی و بین الاقوامی سطح پر بے حد عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تاریخی و برادرانہ تعلقات اور اصولوں کی بنیاد پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔