Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس پر نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن۔۔۔امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں روسی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کی تصدیق کی بعد عائد کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ 2 ہفتوں میں ان پابندیوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ برطانیہ کی طرح امریکہ کا بھی موقف کہ سابق روسی جاسوس سرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی پر اعصاب شکن گیس کے حملے میں ماسکو ملوث ہے۔ ان دونوں کو جنوبی انگلینڈ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
 

شیئر: