کیپٹن صفدر کا طبی معائنہ،اسپتال میں رہیں گے
اسلام آباد...پمز اسلام آباد میں زیر علاج سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ۔ کچھ دن اسپتال میں رہیں گے۔ جمعہ کو پمز کے ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا اور ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ کپیٹن صفدر کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر زیادہ ہے۔انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا ۔حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کے ایکسرے ریکٹ پوسٹ کے یو وی،الٹرا ساو¿نڈ، معدے، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ تمام ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹر آپریشن یا دوائیں تجویز کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو السر کا مرض لاحق ہے ان کے معدے کا بیرون ملک آپریشن ہو چکا ہے۔ گزشتہ روزکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمزمنتقل کیا گیا تھا۔