پیپلزپارٹی کواسپیکر کیلئے آزاد ارکان کی حمایت؟
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما نواز کھوکھر نے دعوی کیا ہے کہ خورشید شاہ کو بھاری اکثریت سے ا سپیکر قومی ا سمبلی منتخب کرالیں گے۔اپوزیشن جماعتوں اور دیگر آزاد امید واروں سے رابطہ جاری ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن الائنس نے ا سپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے۔امید ہے تمام اپوزیشن جماعتیں خورشید شاہ کو سپورٹ کریں گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزا دامید واروں سے پیپلزپارٹی نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے ا سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں الیکشن 2018میں مبینہ دھاندلی پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی احتجابی حکمت عملی تیار کر لی۔ اجلاس میں دھاندلی کیخلاف شدید احتجاج کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی جمہوری پارٹی ہے ،ہر مسئلے کو جمہوری طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے۔مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ اندر اور باہر شدید احتجاج کرینگے۔ اگر کوئی شنوائی نہ ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔ انہو ںنے کہا کہ فی الحال تحریک انصاف کےساتھ اتحاد ممکن نہیں کیونکہ حالات ایسے اتحاد کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔