ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس
لاہور... پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے ہفتے کو لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مشترکہ حکمت عملی ،اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب پرغور کیا گیا۔ ا سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق،سابق وزیر سعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ الیکشن میں انجینئرڈ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔