Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنری کے لئے ہوم ورک کرلیا،عمران اسماعیل

کراچی... تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کردیا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منظوری دے دی ۔عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کرنے کی حیثیت سے ایڈوائس صدر کو بھیج دی گئی۔ اس بات کا امکان ہے کہ اتوار کوصدر مملکت ممنون حسین عمران اسماعیل کا گورنر سندھ کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔توقع ہے کہ عمران اسماعیل پیر 13اگست کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔ واضح رہے کہ عمران اسماعیل 2018 کے عام انتخابات میںکراچی سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے وہ یہ نشست چھوڑ دیں گے۔ عمران اسماعیل بنیادی طور پر صنعتکار ہیں۔دریں اثناءعمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر کے عہدے کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا ۔سندھ کی ترقی کے لئے پیپلزپارٹی کو وفاق کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا ۔پیپلزپارٹی سندھ میں ہر چیز پر قابض ہے ۔ بغیر کمیشن کے کوئی کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے یو ٹرن شروع ہوگئے،چانڈیو
 

شیئر: