Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے پاکستان کے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخاب جیتنے پر مبارکباد اورنئی حکومت کیلئے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نئی حکومت کیساتھ نہایت قریبی اور متحرک تعلقات کا خواہاں ہے۔ شاہ سلمان نے عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جو تحریک انصاف کے سربراہ نے قبول کرلیا ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ شاہ سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ امید ہے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ساتھ دے گا۔

شیئر: